اسلام آباد (آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔اے ٹی سی اسلام آباد میں 26نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہریار آفریدی کی 2مقدمات میں آج ہفتہ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔