اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی عبوری ضمانت توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بشری بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔