26 نومبر کے مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  بشری بی بی کی 26 نومبر جلا ئوگھیرائو کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر جلا ئوگھیرائو کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں سماعت ہوئی، وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔