بلوچستان بھر میں گزشتہ روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ کا جشن منایا گیا۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبے کے مختلف شہروں میں بھی میلاد النبی ﷺ کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ تقریبیں پرامن انداز میں منعقد ہو سکیں۔کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مساجد، اہم مقامات اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا۔ چمن، زیارت، مچھ اور مستونگ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں خصوصی تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، صحبت پور، دکی اور سبی میں میلاد النبی ﷺ کی تقریبات میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور محبت کا اظہار کیا۔