وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 بروز بدھ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں 26 اگست کو تعطیل ہوگی۔حکومت کی جانب سے اس پر مسرت موقع پر عوام اور مختلف شعبوں کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ مسلمان اس مقدس دن کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا سکیں۔