ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گھر، گلیاں اور مساجد جگمگانے لگیں

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گھر، گلیاں اور مساجد جگمگانے لگیں

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں عروج پر ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 مختلف شہروں میں گھر، گلیاں، شاہراہیں اور مساجد رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں۔شہر قائد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں خاص طور پر نمايان ہیں۔ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی محمود آباد اور دیگر علاقوں میں روایتی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ جھنڈے، نعلین پاک، لائٹس، اور دیگر اشیاء کے سٹالز سج گئے ہیں، جن پر شہری بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔سٹال مالکان کا کہنا ہے کہ آقا ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تاہم سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ہر سال ربیع الاول میں اسٹالز پر رش بڑھ جاتا ہے اور عوام خریداری کے ساتھ ساتھ مذہبی تقریبات میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

مزید یہ کہ شہر میں نبی آخرالزماں ﷺ کے ذکر کی محفلیں بھی سجائی گئی ہیں، جہاں علماء اور ذاکرین خصوصی اجتماعات میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور تعلیمات بیان کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولت اور حفاظت فراہم کی جا سکے۔