محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کی آمد کی پیشگوئی کی

محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کی آمد کی پیشگوئی کی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دارالحکومت میں آئندہ دنوں کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب، کراچی میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے، جہاں آج بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔