ملک بھر میں مون سون کی آمد، شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ — محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

 ملک بھر میں مون سون کی آمد، شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ — محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25 جون سے ملک میں مون سون ہواؤں کا پہلا سپیل شروع ہو رہا ہے، جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔

 اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

  لاہور کا موسم:
مطلع: جزوی طور پر ابر آلود
درجہ حرارت: 28 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ
نمی: 82 فیصد
ہوا کی رفتار: 11 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب سے)
بارش: مختلف علاقوں میں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان
ہدایت: گرمی اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں
  کراچی کی صورتحال:
مطلع: جزوی طور پر ابر آلود، موسم خوشگوار
موجودہ درجہ حرارت: 31 ڈگری سینٹی گریڈ
متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 35 ڈگری
ہوا کی رفتار: 10 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب سمت)
نمی: 70 فیصد سے زائد
بارش: آج شہر میں بوندا باندی کا امکان
پیش گوئی: 25 سے 30 جون کے دوران تیز بارشیں متوقع
  بارش کی تفصیلی پیش گوئی (25 تا 29 جون):
خطہ
متوقع صورتحال
پنجاب
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ — بارش
اسلام آباد و شمالی پنجاب
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم — 26 تا 28 جون گرج چمک کے ساتھ بارش
خیبرپختونخوا
ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ — بارش
دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان — شدید بارش
بلوچستان
ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت — بارش
شمالی علاقہ جات
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان — بارش کا امکان
  ممکنہ خطرات:
لینڈ سلائیڈنگ: 26 تا 28 جون، پہاڑی علاقوں میں
نشیبی علاقے: زیر آب آنے کا خدشہ
الرٹ جاری: متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت
  محکمہ موسمیات کی اپیل:
"شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام سے رابطہ کریں۔"