ویب ڈیسک: لاہور شہر پر بادلوں کا بسیرا ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 5 اگست سے مون سون کے چھٹے سپیل کی انٹری ہوگی۔ اس دوران بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔