سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں:مریم نواز

سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں:مریم نواز

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سیلابی صورتحال اور متاثرہ اضلاع میں ریلیف و ریسکیو آپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اہم نکات:

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔بریفنگ کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا میں فوج کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر ہوئے۔ضلع قصور کے 72 دیہات اور 45 ہزار افراد، پاکپتن 12، وہاڑی 23، بہاولنگر 75 اور بہاولپور 15 دیہات متاثر ہوئے۔تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد اور 35 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔میڈیکل ریلیف کیمپس میں 2,600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کے اسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کی بھی ہدایت دی۔اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگ زیب، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔