وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق سیلاب سے 4794 موضع جات متاثر ہوئے اور 47 لاکھ افراد کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہیں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سیلاب سے مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ متاثرہ کسانوں کو فی ایکٹر اراضی 20 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔