برطانیہ کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات کی

برطانیہ کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات کی

برطانیہ کے سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے۔

 جیل ذرائع کے مطابق 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سفارت خانے کا یہ وفد جیل میں موجود برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات کے دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی۔