راولپنڈی: اڈیالہ جیل کا سزا یافتہ قیدی دوران علاج انتقال کر گیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کا سزا یافتہ قیدی دوران علاج انتقال کر گیا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منشیات کے کیس میں سزا یافتہ قیدی بابر سلیم انتقال کر گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق بابر سلیم کی صحت گزشتہ کچھ عرصے سے خراب تھی، جس کے بعد انہیں طبی معالجے کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ دوران علاج وہ اسپتال میں چل بسے۔ذرائع کے مطابق بابر سلیم چکوال کا رہائشی تھا اور تھانہ ڈوڈیال میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو کر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ جیل حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قیدی کی وفات کے بعد قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی ہے۔