راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوائی۔ فہرست میں سیمابیہ طاہر، حیدر مہدی اور راجہ ثاقب علی کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ جہانگیر احمد بٹ، ملک نجم خان اور محمد اویس قیصر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔