امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

امریکی سفارت خانے کے نمائندوں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں قید امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنے اور قانونی مدد کے حوالے سے تھی۔وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک، خاتون اہلکار ماریہ اور سکیورٹی افسر مہوش شامل تھے۔ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کی گئی اور ایک گھنٹے تک جاری رہی۔​واضح رہے کہ ظاہر ذاکر جعفر نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت کے قیدی ہیں اور انہیں اڈیالہ جیل کے نفسیاتی سیل میں رکھا گیا ہے۔ اس ملاقات کو معمول کی قونصلر رسائی قرار دیا گیا ہے۔​