بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات، 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات، 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے 6 رکنی وفد کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوائی ہے۔فہرست میں حاجی امان اللہ، محمد شاہد علی چوہان، سید حامد خان، سجاد علی بٹ، نعمان مغل اور اقصیٰ حیات کے نام شامل ہیں، جو کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ معمول کے مطابق سیکیورٹی اور قانونی ضوابط کے تحت ملاقات کے انتظامات مکمل کرے گی، جبکہ فہرست میں شامل رہنماؤں کو مقررہ وقت پر جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں عدالت کے احکامات اور جیل قوانین کے مطابق مخصوص دنوں میں کرائی جاتی ہیں، جس کے لیے متعلقہ فہرست پہلے سے جیل انتظامیہ کو فراہم کی جاتی ہے۔