شہر بھر میں مٹن، بیف اور چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں دے رہیں۔
مٹن: معیاری مٹن کی قیمت 2,700 سے بڑھ کر 3,200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
بیف: معیاری بیف 1,200 سے بڑھ کر 1,400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
چکن: مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد چکن 482 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت فروش من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ بعض ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر غیر معیاری مٹن اور بیف کی فروخت کی بھی شکایات سامنے آئیں۔