ملک میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سرکاری قیمت 591 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ میں صاف گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایک برائلر مرغی صارفین کو 1000 روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے۔ادھر زندہ برائلر فارم ریٹ 380 روپے فی کلو اور تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔انڈوں کی قیمت بھی بڑھ کر 331 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے، اور پیٹی کی قیمت 9810 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔