لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 3 منشیات فروش کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان میں فرحان، مرتضی اور شکیل شامل ہیں ملزمان فرحان، مرتضی، شکیل سے ڈھائی کلو سے زائد چرس اور 920 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا بذریعہ ان لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں