غیرملکی اعمانوئل چینانسو اور مزمل سے ڈھائی کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد
ملزم آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) اے ایس پی ڈیفنس بریرہ کی خصوصی ہدایات پر فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کی زیرِ قیادت ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مئوثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غیر ملکی باشندہ اعمانوئل چینانسو اور مزمل شامل ہیں، جن کے قبضے سے ڈھائی کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن ذرائع کے ذریعے منشیات منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھیاے ایس پی ڈیفنس بریرہ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔