بین الضلاعی منشیات ڈیلر منشیات کی سپلائی دیتے رنگے ہاتھوں

علاقہ غیر سے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی  دینے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر بین الضلاعی منشیات ڈیلر روح اللہ کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوا رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم روح اللہ سے لاکھوں مالیت کی 10 کلو چرس،1 کلو افیون اور 900 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ملزم کا علاقہ غیر سے بزریعہ ان لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی  دینے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں جاری ہیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ۔ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں