لاہور (آن لائن) کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون انگریزی کے پرچہ پر چھاپہ مار کر 4جعلی امیدواروں کو پیپر دیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔عبداللہ کی جگہ علی حسن انگریزی کا پرچہ دیتا پکڑا گیا،نوید اشرف کی جگہ رضوان ،مبشر علی کی جگہ رحمت علی جبکہ محمد احمد کی جگہ محمد عثمان انگریزی کا پیپر دیتا پکڑا گیا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق چاروں جعلی امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیس بنا دیا گیاہے۔