اچھرہ :نوجوان پر تشدد،پولیس با اثر ملزموں کے ساتھ مل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ میں با اثر ملزمان کے ہاتھوں زخمی ہونے والے شہروز احمد کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق  ملزمان عمار فیصل۔فیصل لطیف اور اتفاق نے لڑکے شہروز کو ہاتھ پائوں پکڑ کر بوتلیں مار کر ناک کی ہڈی توڑ دی۔ ملزمان ہڈی اور بازو توڑنے کے بعد بھی لڑکیپربیمانہ تشدد کرتے رہے۔ بیس روز گزرنے کے بعد بھی انوسٹی گیشن اچھرہ پولیس با اثر ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ملزمان گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ملزمان علاقہ میں دہشت کی علامت ہیں۔مقدمے کی مدعیہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے ملزمان گرفتار کرنے کی اپیل کردی۔