لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس کی دوران پٹرولنگ کارروائی، 4 ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے۔ جشن آزادی کے حوالے سے اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم عادل، عبدالمجید، اشرف اور سلمان کو گرفتار کر کے 2 رائفل 2 پستول میگزینز او رگولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو یوسف محلے میں اسلحہ کی نمائش کرنے پرگرفتار کیا گیا۔