شلوار قمیض میں ملبوس 3 ملزمان خاتون کا ہینڈ بیگ لیکر فرار ہو گئے
: لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقہ میں کار سوار خاتون کے ساتھ نوسربازی کی واردات ہوئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا کہ شلوار قمیض میں ملبوس 3 ملزمان نظر آتے ہیں ایک ملزم خود کو موبائل فون پر مصروف ظاہر کرتے ہوئے اطراف کی نگرانی کرتا ہے دوسرا ملزم سرخ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھی خاتون کو باتوں میں مصروف کرتا ہے تیسراملزم گاڑی کا پچھلا دروازہ کھول کر ہینڈ بیگ نکالتا نظر آتا ہیواردات کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوتے نظر آتے ہیں واردات سے قبل کی سی سی ٹی وی میں بھی ملزمان گاڑی کا جائزہ لیتے دکھائی دیتے ہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئیجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا