بچی نے بتایا کہ اس کا نام آمنہ ، مالکن نے اسے گھر سے نکال دیا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں مالکن نے گھریلو ملازمہ بچی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے۔سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں راہگیر نے لاوارث بچی ملنے کی اطلاع دی۔تفصیلات کے مطابق بچی نے بتایا کہ اس کا نام آمنہ ہے اور مالکن نے اسے گھر سے نکال دیا ہے۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوا کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بچی کو گلبرگ تحفظ منزل سنٹر منتقل کروا دیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ بچی کے والدین نے تھانہ اچھرہ میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی۔ بچی کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی تلاش کرنا شروع کیا،ماں نے بچی کو اچھرہ کے پاس جاتے دیکھ لیا۔سیف سٹی اے آئی فیشل ریکگنیشن سسٹم کی بدولت کیمروں کی فوٹیج سے گمشدہ بچی کا ڈیٹا میچ کر گیا۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فورا تحفظ منزل سنٹر سے بچی واپس منگوا کر والدین کے حوالے کردی۔شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوراً 15 پر 3 دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں رابطہ کریں۔