لاہور(کرائم رپورٹر)انارکلی ڈولفن سکواڈ نے خاتون سے موبائل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے موقع پر ہی سنیچنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم خاتون سے موبائل چھین کر جین مندر کی طرف فرار ہو رہا تھاملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیاملزم ماجد کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اولڈ انارکلی کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے