ڈولفن ٹیم نے گاڑی چھیننے کی واردات ناکام بنادی

 ملزم نے بھٹہ چوک کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی 
ڈولفن ٹیم نے تعاقب کیا توملز گاڑی تاریکی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ٹیم نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات ناکام بنادی ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے بھٹہ چوک کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پر آلٹو گاڑی چھینی تھی پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو شہری نے گاڑی چھیننے کی واردات کے متعلق آگاہ کیاڈولفن ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کیا،ملزم گوہاوہ گاؤں میں گاڑی تاریکی میں چھوڑ کر فرار ہوگیاڈولفن کے تعاقب پر ملزم ٹیم پر فائرنگ کرتا رہا،اہلکار محفوظ رہیڈولفن ٹیم نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس اے منتقل کردیاشہری عدنان بھی گاڑی کی اطلا ع پا کرموقع پر پہنچ گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے۔