لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی ترسیل ناکام بنادی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق گلبرگ ڈولفن نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان فرار ہوگئے تعاقب کے بعد لبرٹی گول چکر پر راؤنڈ اپ کرلیاملزمان کے قبضہ سے 3 جدید آٹومیٹک رائفلیں اورگولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان نعیم،خضر ریکارڈ یافتہ،تھانہ گلبرگ کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔