لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شالیمار کے علاقے میں موبائل چھیننے کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھا،خاتون نے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن کو سنیچنگ کی واردات بارے آگاہ کیا جس پر ڈولفن سکواڈ نے فی الفور تعاقب کے بعد ملزم شہباز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔