ڈولفن سکواڈ نے واردات ناکام بنادی، 2ڈاکو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری ناکام بناتے ہوئے2 ڈاکو کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ساندہ شبلی ٹاؤن 2مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر جنرل سٹور میں واردات کررہے تھیڈولفن ٹیم اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئی ڈولفن نے ڈاکوؤں کی فرار ہونیکی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ڈاکوؤں کے قبضہ سے پستول اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گرفتار ڈاکوشہزاد اورعلی کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے۔