صوبائی دارالحکومت میں گاڑیاں چرانے والا گروہ متحرک،،ہیئر میں مشتاق سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورشہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں شہزاد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,نوانکوٹ میں عبداللہ سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون,برکی میں حماد سے 2لاکھ 35ہزارروپے اور موبائل فون،نولکھا میں سلمان سے 2لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر میں مشتاق سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔سندر اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو شمالی چھاونی اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔