ڈاکوئوں کی اندھا دھند لوٹ مار

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاون میں وحید سے 1لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون۔سمن آباد میں نثار سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں گل جان سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔قلعہ گجر سنگھ میں ریاض سے1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون, سبزہ زار میں یاسین سے 1 لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون، ملت پارک میں راشد سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگا منڈی اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ گلبرگ سول لائنز اور راوی روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔