لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ نے کارروائی کرتے ہواغواء کے مقدمات میں مغویان کو چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کرواکر ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابقایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے نوٹس لینے کے بعد 5سالہ معصوم بچہ ابراہیم کو بحفاظت بازیاب کرواکر اغواء کار 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر محمد عالم لنگڑیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیااسی پولیس ٹیم نے 8سالہ بچے اویس کو بھی تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے باغبانپورہ پولیس ٹیم کو بچوں کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تھابچوں کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیابچوں کے ورثاء نے تھانہ باغبانپورہ میں ان کے اغواء کا مقدمات درج کروائے تھیمغویان کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویدایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان