5سالہ مغوی بچی ساہیوال سے بازیاب ،ملزمہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آبادپولیس نے5سالہ مغوی بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کروا کر ملزمہ گرفتار کر لی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بچی کے اغوا کا نوٹس لے کرایس پی ماڈل ٹائون شاہد نواز کی سربراہی میں بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی۔ گزشتہ روزانچارج انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد ولید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ اسکے والد نے درج کروایا تھا۔