تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا،والدین کے سپرد
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والا 8 سالہ بچہ حسیب چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے سپرد کر دیاترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے باغبانپورہ انویسٹی گیشن ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر بچے کی تلاش کا ٹاسک دیا۔ تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا، جو بچے کو گھر کے باہر سے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا تھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختصر وقت میں بچے کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کی۔بچے کی بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے لاہور انویسٹی گیشن پولیس ہر وقت کوشاں ہے۔