لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے گارڈن ٹاؤن میں ایک پیشہ ور منشیات فروش کو گرفتار کر کے آئس ضبط کی۔ دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو چیک کیا گیا، جس کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم سہیل مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔