لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنیوالا ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کر لی پولیس کے مطابق محفل کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھانہ نصیر آباد کے اہلکار نے مشکوک شخص کو روکا ملزم کی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیاملزم محفل پر آئے شہری عنایت کے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل چورا کر فرار ہو رہا تھاملزم نبیل کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہر می ہونے والے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے،