4ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے،نوجوان کوبلا مارنے کی فوٹیج سامنے آگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں 2بھائیوں کو تشدد کرکے جان سے مارنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس کو گرفتارکر لیاگیاملزم اویس کی نوجوان کوبلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ واقعہ میں ملوث ابتک 2ملزم اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ،4ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔