2بھائیوں کے قتل کے ملزم کی سزائے موت ختم

 لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی جبکہ عدالت نے عمر قید کے 2 شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے ملزم عابد علی ، طارق علی اور محمد ارشد کی اپیل کو منظور کرلیا جبکہ عدالت نے عمر قید کے دو شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔