ملزموں کو ان کی والدہ سے بشیر کی شادی کا رنج تھا،ایک ملزم گرفتار
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں 2 بھائیوں نے فائرنگ کرکے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا، مقتول نے ملزموں کی ماں سے پسند کی شادی کی تھی،ایک مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ اوکاڑہ کینٹ کینواحی گائوں 7 فور ایل کے رہائشی 37 سالہ محمد بشیر نے عمران، رضوان اور وسیم کی والدہ سے پسند کی شادی کی تھی، اس رنج پر عمران اور وسیم نے فائرنگ کرکے سوتیلے باپ بشیر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کئے، پولیس نے مقتول کے کزن خوشی محمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔