سبزہ زار میں شہری کے قتل کا معمہ حل، 2بھائیوں سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار میں فائرنگ کرکے شہری منیر خان کو قتل کرنے والے 2بھائیوں سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزموں نے گھریلو رنجش پر شہری منیر خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔