2بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم سندھ سے گرفتار

پتوکی ( خصوصی رپورٹ)دو بھائیوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سندھ سے گرفتارکرلیا گیا،ملزم الیاس کوگھوٹکی سے پکڑاگیا، اشتہاری نے اگست 2024 میں دو بھائیوں تنویر اور جہانگیر کو قتل کردیا تھا ،تھانہ صدر پتوکی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو قابو کیا، ملزم سیمزید تفتیش جاری ہے۔