وزیراعظم شہباز شریف مری کے علاقے چھانگلا گلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پارٹی امور کے ساتھ ساتھ صوبے میں جاری سیلابی صورتحال پر بھی مشاورت متوقع ہے۔اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی چھانگلا گلی پہنچ گئی ہیں تاکہ وزیراعظم اور پارٹی قائد کے ساتھ مشاورت میں حصہ لیں۔ یہ ملاقات اہم سیاسی اور انتظامی امور کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔