وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، جس نے بھارتی جارحیت کا جواب نہ صرف گولی سے بلکہ حکمت سے دیا۔ دنیا نے یہ جان لیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کبھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اور ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا۔