وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم قومی و صوبائی امور پر تفصیلی بات چیت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں وفاق کی جانب سے ذمہ واجبات کی ادائیگی اور 8 فروری کے ممکنہ احتجاج کے امور پر بھی گفتگو متوقع ہے۔اس کے علاوہ وادی تیراہ میں جاری آپریشن اور مقامی لوگوں کی نقل مکانی کے مسائل پر بھی بات ہوگی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔