پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اعلان کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم سے روانہ ہو گئے اور اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کے اس فیصلے کا کچھ ممبران تک پیغام پہنچ گیا ہے جبکہ کچھ تک ابھی نہیں پہنچا۔سیکریٹری کمیٹی نے بتایا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے، اور کمیٹی ممبران نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون اجلاس کی صدارت کرے گا۔بعد ازاں کمیٹی کے ممبران نے نوید قمر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آج کے اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد کیا، اور سید نوید قمر نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔پی ٹی آئی کے تمام ممبران نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور کسی بھی پی ٹی آئی رکن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔