پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر لیا گیا: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر لیا گیا: عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور سیلاب میں پھنسے تمام افراد کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 11 سال کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹا، جس کے باعث پورا شہر پانی میں ڈوب گیا تھا، تاہم چند گھنٹوں کے اندر ہی نکاسی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 38 سال بعد دریائے راوی میں سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔