ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنہیں چندہ یا امداد کھانے کی عادت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو بھی یہی درس دیتے ہیں۔
انہوں نے مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھا رہا ہے، حالانکہ کے پی میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے، لیکن وہاں کی حکومت خاموش ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سیلاب متاثرین کے سروے میں مصروف ہیں، جس میں متاثرہ افراد، کسان، مکانات، فصلیں اور مویشیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی، بلکہ خود متاثرین کے پاس جا کر مدد فراہم کریں گی۔