ریگولیٹڈ اداروں کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز اپنانا لازمی قرار

ریگولیٹڈ اداروں کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز اپنانا لازمی قرار

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز اپنائیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ اقدام ملک میں کیش کے بغیر معیشت (Cashless Economy) کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام لائسنس یافتہ اداروں کو اپنے کاروباری مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔مزید برآں، راست کیو آر کوڈ اپنانا اور نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد اس کے زیر انتظام تمام اداروں کے لیے لازم ہوگا۔ان ہدایات کا اطلاق نان بینکنگ فنانس کمپنیاں، انشورنس کمپنیاں، مداربہ ادارے، اور سیکیورٹیز بروکرز سمیت دیگر ریگولیٹڈ اداروں پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف صارفین کو آسان اور محفوظ ادائیگیوں کی سہولت میسر آئے گی بلکہ پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں بھی مدد ملے گی۔